آپریشن عزم استحکام کے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکے گا، ضیاء عباس

July 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکے گا، سیاسی جماعتوں کو ملکی معاشی صورت حال کی بہتری کے لئے اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی حمایت کرنا چاہئے، ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت امن کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی مخالفت نہیں کرسکتی ہے،امن او امان اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بھارت اور افغانستان کی ان دہشت گردوں کو مکمل سپوٹ مل رہی،ماضی کے آپریشنز اور ہمارے سیکیورٹی اداروں ، قوم کی جانی اور مالی قربانیوں کے نتیجے میں کراچی سمیت ملک بھر میں جو امن قائم ہوا ہے اس کو دوبارہ سے متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بعض سیاسی جماعتیں غیر ملکی آلہ کار بننے کے بجائےریاست کی سر پرستی کریں، ملک سے ہی ان کی سیاسی دکان چمک رہی ہے، آپریشن عزم استحکام میں کوئی بھی بے گھر نہیں ہوگا، یہ ٹارگٹ آپریشن ہوگا جس کا نشانہ صرف دہشت گرد ہوں گے۔