خدا بخش درس کے قاتلوں کو معاف نہیں کرینگے، سردار عبدالرحیم

July 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کھپرو پہنچ کر قتل ہونے والے فنکشنل لیگ اور حر جماعت کے رہنما فقیر حاجی خدا بخش درس کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فقیر حاجی خدا بخش درس قاتلوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کریں گے، اگر گرفتار نہیں ہوئے تو ہم اپنے قیمتی اثاثہ کے لیے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔ شہید فقیر درس کی شہادت کا صدمہ ناقابل برداشت ہے ، ورثاء کی جانب داخل کرائی گئی ایف آئی آر میں 6 ملزم نامزد ہیں دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا ،مگر وہ خود پیش ہوئے تھے ، باقی 4 ملزم گرفتار نہیں ہوئے ہیں ،پولیس کو موقع دیتے ہیں کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کریں ہم دو دن مزید انتظار کریں گے، اگر گرفتار نہیں ہوئے تو ہم اپنے قیمتی اثاثہ کے لیے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے، قاتلوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کریں گے ،شھید کے ورثاء اور ہماری جماعت کو انصاف ملے گا ،آئی جی سندھ پولیس اور دیگر پولیس افسران سے رابطے میں ہیں ،انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے، ہر چیز کی کوئی حد ہوتی ہے مگر شہید فقیر حاجی خدابخش درس کی شھادت کے بعد ساری حدیں ختم ہوگئی ہیں ،ہم قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا لائحہ عمل بنائیں گے۔