وزیر تعلیم سندھ سے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس کی ملاقات

July 03, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سندھ کا نیویارک کے تعلیمی اداروں کے ساتھ کا آن لائین کوآرڈینیشن پروگرام شروع کے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی ڈپٹی اسپیکر فل راموس (Mr Phil Ramos) کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات میں اس بات بات اتفاق کیا گیا کہ اسکولز کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں لا کر ایک دوسرے سے سیکھنے کے مواقع کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ منگل کے روز کراچی کے نجی ہوٹل میں ہونے والے ملاقات میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، سیکریٹری کالج ایجوکیشن صدف انیس شیخ، چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں، اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔