حکومت نے نیب کو ختم کرنے کی بجائے آرڈیننس لاکر مضبوط کیا، شاہد خاقان

July 03, 2024

کراچی(صباح نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے آرڈیننس لا کر نیب کو مضبوط کیا ۔،کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ حکومت وعدہ کرکے آئی تھی کہ نیب کو ختم کریں گے مگر انہوں نے آرڈیننس لا کر اس کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا نظام آپ کے سامنے ہے، 5 سال سے کیس چل رہا ہے، اس کیس میں منوں کے حساب سے کاغذات جمع کرائے ہیں، ابھی کورٹ میں پتہ چلا ایک شخص کاکیس 2011 سے چل رہاہے، سیاست چلانے کے لئے نیب کا ادارہ بنایا گیا تھا اور نیب آج بھی سیاست ہی چلا رہا ہے۔