بجٹ عوام اور تاجر دشمن مسترد کرتے ہیں، شرکاء پوسٹ بجٹ سیمینار

July 03, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت وفاقی و صوبائی بجٹ 2024-25 کے حوالے سے ادارہ نور حق میں پوسٹ بجٹ سیمینار میں شریک تاجر و صنعت کار تنظیموں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بجٹ کو عوام دشمن اور تاجر دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بجٹ کے خلاف جماعت اسلامی جو بھی لائحہ عمل اختیار کرے گی تاجر اس کا ساتھ دیں گے،سیمینار میں 4جولائی سے کراچی ریگل چوک سے احتجاجی تحریک کے آغاز کا مشترکہ فیصلہ بھی کیا گیا،اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر محمود حامد نے پوسٹ بجٹ سیمینار کی نظامت کے فرائض سر انجام دیے اور مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جس سے تمام شرکاء نے اتفاق کیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں ظالمانہ ٹیکس واپس لیے جائیں،حکمران وعدے کے مطابق مہنگائی سے بد حال عوام کے 300یونٹ تک کے بل معاف کریں۔