ملزموں کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ،کانسٹیبل بیہوش

July 02, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں مطلوب ملزموں کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزموں نے دھاوابول دیا۔ تھانہ آراے بازار کوسب انسپکٹر رجب علی نے بتایا کہ گرفتاری کیلئےٹینچ بھاٹہ گراؤنڈپہنچے تو عاقب، عابد، ہارون نے پولیس پر اسلحہ تان لیا ۔ دوسرے افراد نے بھی مزاحمت شروع کردی۔حملہ آور افراد نے امدادی پولیس پارٹی پر بھی حملہ کر دیا ۔ نعمان خان نے کانسٹیبل فہد عبداللہ کو زمین پر گر الیا اور عاقب نے بڑا پتھرکانسٹیبل فہدکے سر پر مارا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا ۔ پولیس نےمنصب خان ، خانویز خان، محمد ریاض اور نعمان خان گرفتار کر لیا ۔