شہریار ریاض کی نظر بندی کا حکم کالعدم

July 02, 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نےپی ٹی آئی کے شہریار ریاض کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے جاری نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذیعے دائر رٹ میں ڈپٹی کمشنر کےنظر بندی کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔