شوہر کے ہاتھوں جھلسائی جانے والی خاتون برن یونٹ میں دم توڑ گئی

July 03, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) شوہر کے ہاتھوں جھلسائی جانے والی خاتون برن یونٹ میں دم توڑ گئی،ورثا کے مطابق گزشتہ روزتھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں گھریلولڑائی جھگڑے کے دوران ملزم عادل نے اپنی بیوی مہرین بی بی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جسے تشویشناک حالت میں برن یونٹ منتقل کیا گیا تھا جو دوران علاج برن یونٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔