ٹریفک حادثہ ،خواتین سمیت چار افراد زخمی

July 03, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ راجہ رام کے علاقے ٹریفک حادثہ خواتین سمیت چار افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔تفصیل کے مطابق منور کیری ڈبہ میں سوار ہوکر ہمراہ نجمہ بی بی ، سجاد اور پروین بی بی ملتان کی طرف آرہے تھے کہ بستی داد انٹر چینج کے قریب پیچھے سے آنے والا شہزور ڈالہ تیزرفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر کیری ڈبہ سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ الٹ گیا کیری ڈبہ میں موجود افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ کیری ڈبہ الٹنے سے ریڈی ایٹر کا پانی منور اور نجمہ بی بی پر گرنے سے جسم بری طرح جھلس گیا باقی زخمی ہوئے ریسکیو1122نے تمام زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دیکر علاج معالجہ کے لیئے سول ہسپتال شجاع آباد منتقل کیا۔