انفیکشن کی روک تھام کے موضوع پر چلڈرن ہسپتال میں تربیتی ورکشاپ

July 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال ملتان میں ’’ہسپتال میں لاحق ہونیوالے انفیکشنزاور اینٹی مائیکرو بیل مزاحمت کی روک تھام‘‘کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، اس موقع پر مقررین شعبہ پیڈیٹرک میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر عاصم خورشید اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے شعبہ پیتھالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید نے اس حوالے سے شرکاکا لیکچردیے۔