14سالہ لڑکے کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام ،ایک ملزم گرفتار، دوفرار

July 03, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں 14سالہ لڑکے کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار، دو فرار ، تفصیل کے مطابق خواجہ کالونی گلی نمبر5ریلوے روڈ سے اصغر احمد نے پولیس کو اطلاع دی کہ محمد عاطف پارک میں کھیل رہا تھا کہ اچانک تین نامعلوم ملزمان نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، عاطف کے شور شرابہ پر علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر ملزمان فرار ہونے لگے تو ایک کو مکینوں نے قابو کرلیا جس کی خوب دھلائی کے بعد علاقہ پولیس کو اطلاع کی، پولیس نے ملزم کو تھانہ منتقل کردیا۔