قتل کے مختلف واقعات میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج

July 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) قتل کے مختلف واقعات میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج ،مخدوم رشید پولیس کو محمد شہزاد نے بتایا کہ ملزمان کاشف ، دانش ، سمیع نے گھر میں داخل ہوئے ملزم کاشف نے فائرنگ کرکے میری بہن سعدیہ بی بی کو ناحق قتل کیا اور فرار ہوگئے جبکہ کپ پولیس کو محمد علی عابد نے بتایا کہ میرا بھائی احمد رضا گھر آرہاتھا کہ راستے میں ملزم اشفاق نے اینٹ اٹھاکر میرے بھائی کے سر میں مار دی جو نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔