شہید مولاب خش دشتی فکری سیاست کے سرخیل رہنما تھے‘ علی احمد لانگو

July 15, 2024

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے شہید مولا بخش دشتی کی برسی انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مولا بخش دشتی کی نظریاتی جدوجہد مشعل راہ ہے شہید فکری سیاست کے سرخیل رہنماء تھےانہوں نے بلاشبہ سیاسی کارکنوں کی تشنگی کو فکر سے آرائستہ کیا اور آج بلوچ سیاست میں سیاسی کارکن فکری کاروان سے لیس ہےبیان میں کہا گیا کہ قومی سوچ و نظریہ اور شہداء کی جہد مسلسل پر کاربند رہ کر قومی اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہےشہداء نے اپنے خون بہا کر تحریک کی آبیاری کی ہے۔