نواب جنگیز مری عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوئے‘ ترجمان سپاسبان وطن

July 16, 2024

کوئٹہ(پ ر) سپاسبان وطن کے ترجمان میر دودا مری نے کہاہے کہ کوہلو کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے نواب جنگیز خان مری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ، مگر شکست خوردہ عناصرناکامی تسلیم کرنے کی بجائے منفی حربے استعمال کررہے ہیں ،انہوں نے الیکشن جیتنے کیلئےپیسے کا بے دریغ استعمال کیا اورہر حربہ آزمایاجو عوام نے ووٹ کے ذریعے ناکام بنادیا گزشتہ دنوں کوہلو میں لوگوں کوجمع کرکےپروپیگنڈے کی ناکام کوشش کی گئی ۔ترجمان نے کہاکہ سیاست سیاسی طریقے سے کی جائے، ذاتیات پر آناشکست کی نشانی ہے دوسروں پر الزامات لگانے سے قبل اپنے کردار پرنظر ڈالی جائے۔