مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

July 16, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کردی ، پیر کو محکمہ پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق 17 سے 19 جولائی کے دوران صوبے کے 17 اضلاع خضدار ، قلات، لسبیلہ، زیارت، آواران، ژوب، بارکھان ،حب ،کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، دکی، ہرنائی ، نصیر آباد، جعفر آباد اور صحبت پور میں بارشیں متوقع ہیں ۔