سریاب: ٹرک تلے کچل کر ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک، دوسرا زخمی

July 16, 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سریاب روڈ پر ٹرک نے دو موٹرسائکل سواروں کو کچل دیا ایک جاں بحق دوسر ا زخمی ہو گیا ڈرائیور فرار ٹرک قبضے میں لےلیا پولیس کے مطابق کیچی بیگ کے رہائشی ظفراللہ ولد رحمت اللہ انپے ساتھی قاضی عزیز اللہ کے ہمراہ گزشتہ روز موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا وہ جیسے ہی جامعہ بلوچستان کے قریب پہنچنے تو ایک ٹرک نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں ظفر اللہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ عزیز اللہ زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ڈرائیور فرار ہو گیا پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔