انوسٹی گیشن افسر وفاقی محتسب کا بی آئی ایس پی لورالائی کا دورہ

July 16, 2024

کوئٹہ (پ ر)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایات پر انوسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب احمد وقاص کاشی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام زونل آفس لورالائی کا دورہ کیا اور عوامی مسائل سنے، بلکہ ان کے حل کے لیے فوری ہدایات بھی جاری کئے ، لورالائی کے عوام نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف مختلف شکایات درج کروائیں۔ جن پر زونل انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فوری طور پر ہدایت کی گئی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔