کیسکو کا کھلی کچہری کا انعقاد

July 15, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزارت توانائی پاور ڈویژن حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو صوبہ کے تمام بجلی صارفین کی بجلی شکایات کے ازالہ کیلئے سب ڈویژن سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کر رہی ہے ، کھلی کچہری روزانہ کی بنیاد پر تمام سب ڈویژن کی سطح پر دن 11سے دوپہر 1 بجے تک منعقد ہوگی جن میں صارفین کے بجلی بل کے مسائل ، بجلی فراہمی میں تعطل ، نئے میٹروں کی تنصیب ، پرانے میٹروں کی تبدیلی سمیت دیگر مسائل سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔ کیسکو ترجمان نے کہا کہ کیسکو کے تمام صارفین بجلی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ سب ڈویژن سطح پر کھلی کچہری میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔