فخر کو وائٹ بال کپتان بنایا جائے، شعیب ملک

July 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے وائٹ بال کے لئے ٹیم کی قیادت فخر زمان کو دینے کا مشورہ دیا ہے،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سرجری تو تب ہونی چاہیے جب آپ کے پاس بہت کچھ موجود ہو، ہمارے پاس تو کچھ نہیں ہے، یہی بہترین پلیئرز ہیں، ان میں آپ کیا تبدیلی کریں گے، دو فارمیٹ سے تو میں پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکا ہوں۔