اولمپکس، فرانسیسی بشپ کی عیسائیت کی تضحیک کے مناظر پر شکایت

July 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فرانسیسی بشپ نے پیرس اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں عیسائیت کی تضحیک کے مناظرکے بارے میں شکایت کی ہےجس نے کچھ قدامت پسندوں کو پریشان کردیا ہے۔ بشپ نےکہا ہے کہ تقریب میں خوبصورتی، خوشی، بھرپور جذبات کے شاندار لمحات پیش کیے گئے ،عالمی سطح پر اس کی تعریف کی گئی ،تاہم اس تقریب میں بدقسمتی سے عیسائیت کی تضحیک کے مناظر شامل تھے، جس کا ہمیں شدید افسوس ہے،انہوں نے مخصوص مناظر کا حوالہ نہیں دیا، فرانس میں کچھ قدامت پسند اور انتہائی دائیں بازو کے سیاست دانوں نے بھی اس پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔