شادی کی انگوٹھی دریائے سین میں گرگئی، کھلاڑی کی بیوی سے معافی

July 29, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں دریائے سین میں شادی کی انگوٹھی گرانے پر اولمپک چیمپئن ہائی جمپر کو بیوی سے معافی مانگنا پڑ ی۔اٹلی کے اولمپک چیمپئن ہائی جمپر گیانمارکو ٹمبیری پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا تھامنے والوں میں سے ایک تھے۔تقریب کا انعقاد دریائے سین میں ہوا اور ایتھلیٹس کشتیوں میں سوار تھے کہ اس دوران اولمپک چیمپئن سے شادی کی انگوٹھی گر گئی جس پر چیمپئن کو بیوی سے معافی مانگنا پڑ گئی،ہائی جمپر نے کہا کہ میں نے انگوٹھی کو کشتی پر گرتے دیکھا اور اس کے بعد غائب ہو گئی، میرے خیال میں انگوٹھی کے گم ہونے کی اس سے اچھی جگہ کوئی اور نہیں ہو سکتی،نمارکو نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، 2022 میں شادی کی تھی۔دوسری جانب بھارتی دستے میں شامل خواتین کھلاڑیوں نے افتتاحی تقریب کیلئے بنائے گئے ملبوسات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہتمام لڑکیاں نہیں جانتی کہ ساڑھی کیسے پہننی ہے۔دوسری جانب شام سے تعلق رکھنے والی تیراک یسریٰ ماردینی پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والی پناہ گزیں اولمپک ٹیم کی حمایت کر تے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی خاص ٹیم ہے،جنہوں نے یہاں آنےکے لیے طویل سفر طے کیا اور سخت لڑائی لڑی۔