صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو ایف آئی اے کا طلبی نوٹس

August 02, 2024

اسلام آباد( پی پی آئی)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے خلاف جعلی ویڈیو کیس میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ جعلی ویڈیو فرانزک کیلئے بھجوا دی گئی ہے‘ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ساتھ ہی فلک جاوید کے بیرون ملک اکاؤنٹس کی چھان بین بھی شروع کر دی ہے اور اس کیلئے مختلف ممالک کی حکومتوں کو خطوط بھی ارسال کر دیٔے گئے ہیں‘ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فلک جاوید کے اندرون و بیرون ملک مبینہ طور پر 24 اکاؤنٹس برآمد ہوئے ہیں۔