26 برس پرانے مقدمے کا فیصلہ عبید کے ٹو کو مجموعی طور پر 40 برس قید

August 02, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26برس پرانے مقدمے میں ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر40برس قید کی سزا سنادی عدالت نےلیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز اہلکار دلدار کو قتل کرنےکےمقدمےکا26سال بعد فیصلہ سنادیا،عدالت نے مجرم کو رینجرز اہلکار کے قتل میں عمر قید جبکہ مقتول کے ورثاء کو 5لاکھ روپےبطور ہرجانہ ادا کرنے ، اقدام قتل میں دس سال قید اور زخمی ممتاز علی کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے، انسداد دہشت گردی ایکٹ میں عبیدکےٹو کو 5برس قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے۔