پشاور میں سرچ آپریشن ، 78 افراد گرفتار

July 24, 2016

پشاورپولیس نے حیات آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 78 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق رات گئے کئے جانے والے سرچ آپریشن میں 78 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں 30 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔

13 مشتبہ اور 35 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار مشبہ افراد سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔