امریکا: نائٹ کلب میں فائرنگ،2افراد ہلاک،17زخمی

July 25, 2016

امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 17زخمی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست فلوریڈا کی کائونٹی فورٹ مائرز کے ایک نائٹ کلب کی پارکنگ میں پیش آیا، جس میں 2افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت نوجوانوں کی بڑی تعداد نالٹ کلب میں موجود تھی۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ فلوریڈا کے شہراورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 49افراد ہلاک ہوگئے تھے۔