پیمرا کو جیو نیوز کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کردی،پرویز رشید

July 29, 2016

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے جیونیوز کو آخری نمبروں پر ڈالنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پیمرا کو فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا ہےکہ کسی بھی چینل کو اس کے نمبر سے نیچے لے جاناآزادی اظہار پر قدغن ہے،حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے کے لیے آزاد صحافت نہایت ضروری ہے،لوگوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی کا چینل دیکھیں۔