ہالی وڈ : بائیوگرافیکل کامیڈی فلم’وار ڈاگز‘کا نیا ٹریلر

July 30, 2016

ہالی وڈ کی نئی بائیوگرافیکل کامیڈی فلم’وار ڈاگز‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ٹوڈ فلپس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ہتھیاروں کے 2 ایسے بیوپاریوں کی گِرد گھوم رہی ہے۔

یہ بیوپاری امریکی حکومت سے300ملین ڈالر کی ڈیل کرتے ہیں اور ڈیل کے مطابق انہیں افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں تک ہتھیار سپلائی کرنا ہوتے ہیں، تاہم افغانستان پہنچ کر دونوں خطرے میں گھرجاتے ہیں اور واپسی ممکن دکھائی نہیں دیتی۔

اسکاٹ بڈ نیک ، بریڈلے کوپراورمارک گورڈن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کرداروں میں جونا ہِل اورمائیلز ٹیلر دکھائی دینگے ،جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا ڈی ارماز، جیف پیری، برنڈا کو، آرون لسٹی اورایشلے اسپلر شامل ہیں۔

امریکی رائٹرGuy Lawsonکے ناول سے ماخوذ یہ بائیوگرافیکل کرمنل کامیڈی فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت رواں سال 19اگست کو سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔