پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اسپین کو شکست دے دی

August 31, 2016

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اسپین کو دوسرے میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے ۔

پاکستان اورا سپین کی جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ تراسا میں کھیلا گیا ۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کے حق میں ہوا ۔ مقررہ وقت میں میچ تین تین گول سے برابر رہا تھا۔

اب تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ۔ آخری میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا ۔

پہلے میچ میںا سپین نے تین دو سے کامیابی حاصل کی تھی ۔