پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرکے براہ راست مذاکرات کریں ، ٹونر

September 27, 2016

مدثر ظہیر خان ... ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے آگاہ ہیں۔ تعلقات معمول پر لانے میں ہی دونوں ملکوں کی بہتری ہے ۔کشیدگی کم کر کے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں ۔

مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر کارروائیاں کررہاہے اور اس کے خاتمے میں کامیابیاں بھی حاصل کررہا ہے ۔

انھو ں نے کہا کہ پاکستان کی توجہ انسداددہشت گردی صلاحیتیں بڑھانےپرموکوزہے تاہم پاکستان تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے ۔

مارک ٹونر نے اس بات پر پھر زور دیا کہ پاکستا ن ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو اس کے ہمسایہ کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے ۔

پاکستان اوربھارت کےدرمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتےہیں،ٹونر۔۔
ماارک ٹونر نے بتایاکہ پاک روس یا امریکا بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یاکسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں ہیں ۔ہم بھارت کےساتھ قریبی تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور یہ تعلقات دوطرفہ اورکثیرجہتی تعلقات ہیں۔