پاک افغان بارڈر چوتھے روز بھی بند

October 17, 2016

کرم ایجنسی میں پاک افغان بارڈر خودکش دھماکے کے بعدآج چوتھے روز بھی بند ہے، جس کے باعث دونوں جانب سے آمدروفت معطل اورمال بردارگاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔

تاجروں کاکہناہے کہ پھل اوردیگر سامان خراب ہورہےہیں ۔ذرائع کے مطابق سرحدسیکورٹی خدشات کے سبب بند ہے۔

چاروز قبل پاک افغان سرحد پر افغانستان سے ایک خودکش حملہ کے داخل ہونے کی کوشش میں سیکورٹی اہلکار نے بہادری سے اسے روک کر تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیاتھا۔دھماکے میں اہلکارسمیت دوافرادزخمی ہوئے تھے۔