پیمرا کی غیرقانونی بھارتی چینلز اور ڈی ٹی ایچ کیخلاف کارروائیاں جاری

October 21, 2016

لاہور/ڈگری ملتان(نمائندہ جنگ/نامہ نگار) پیمرا کی پنجاب اور سندھ میں غیرقانونی بھارتی چینلز اور ڈی ٹی ایچ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق پیمرا اتھارٹی لاہور کی جانب سےغیرقانونی انڈین چینلز اور ڈی ٹی ایچ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریجنل جنرل منیجر لاہور ڈاکٹر صفدر رحمان، عائشہ بلال ورک،آمنہ منصور اور حافظ جمیل اصغر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور کی حد تک بے ضابطگیوں کی شکایات نہ ہونےکے برابر تھیں اکثریت نے رضاکارانہ طور پر انڈین ڈی ٹی ایچ مواد کی نشریات بند کردیں۔ مجموعی طور پر پندرہ اضلاع میں کیبل آپریٹرز پر288 اور 10 ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر چھاپے مارے گئے جن میں 100 میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔337 ڈی کوڈرز، سیٹ اپ باکسز،کمپیوٹرز و دیگر آلات قبضہ میں لئے گئے۔ انہوں نے بتایا ڈی ٹی ایچ کی غیر قانونی نشریات میں استعمال ہونےوالے آلات کو واپس نہیں کیا جائیگا بلکہ انہیں تلف کردیا جائیگا جبکہ دیگر آلات کی واپسی کیلئے پالیسی زیر غور ہے۔ ڈگری سے نامہ نگارکے مطابق ڈگری سب ڈویژن کے شہر جھڈو میں پیمرا نے بھارتی چینلز اور ڈی ٹی ایچ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے متعدد ٹی وی ڈشیں اور رسیور و دیگر آلات ضبط کرلئے۔ پیمرا کی ٹیم جی ڈی جی ایم علی حیدر،اے جی ایم سرفراز علی اور انسپکٹرز عارف علی،عرفان خان اور شیر علی کی قیادت میں ڈگری سب ڈویژن کے شہر جھڈو پہنچی اور مختلف دکانوں پر چھاپے مارکر ٹی وی ڈشیں،سی لائن رسیور،چھتریاں اور دیگرسامان ضبط کرلیا جبکہ دکانداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ شکایات ملنے پر قانونی کارروائی کی جائے گییمراملتان نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 80چھاپوں میں حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پرانڈین مواد براڈکاسٹ کرنے والے کیبل آپریٹرزکے 84ڈی ٹی ایچ آلات قبضہ میں لے لئے۔ریجنل منیجر (آرجی ایم )پیمرا ملتان فقیرافضل معصوم نےمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پیمرا کے احکامات کی خلاف ورزی اورانڈین مواد نشرکرنے پرکسی کیبل آپریٹرکوکوئی رعایت نہیں دی جائیگی،تمام کیبل آپریٹرزکی نشریات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے خاص طورپررات علی الصبح اوردیگراوقات میں انسپکشن کی خصوصی ڈیوٹیز لگاکررپورٹ لی جارہی ہے ۔یہ نگرانی ملتان کے علاوہ خانیوال ،لودھراں ،وہاڑی ،بہاولپور،رحیم یارخان ،بہاولنگر،ڈیرہ غازیخان ،مظفرگڑھ ،لیہ اورراجن پورمیں کی جارہی ہے۔اسسٹنٹ جنرل منیجرپیمراملتان علی رضانے بتایاکہ کیبل آپریٹرزکیخلاف آپریشن میں پولیس کی معاونت بھی لی جارہی ہے۔