عمرکوٹ: ضلع چیئرمین کے سرکاری دفاتر پر چھاپے،23ملازم غیر حاضر

October 22, 2016

عمرکوٹ(نامہ نگار) ضلع چیئرمین ڈاکٹر نور علی شاہ نے مختلف سرکاری محکموں صحت ،تعلیم ،زراعت اور فاریسٹ کے دفتروں پرچھاپے کے دوران 6 افسران سمیت 23 ملازمین غیر حاضر تھے۔ ضلع چیئرمین نے ان کی غیر حاضری کی رپورٹ کارروائی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دی ہے۔