تھانہ سربند پرحملے کے ملزم کےجسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

October 25, 2016

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسدادددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم جان خان نے تھانہ سربند پرحملے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی‘ دہشت گردانہ حملے میں سب انسپکٹرسمیت تین پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے اس موقع پر ملزم ریاض کوعدالت میں پیش کیاگیا اور بتایاگیاکہ ملزم پرالزام ہے کہ وہ 20جولائی2009ء کو تھانہ سربند پردہشت گردانہ حملے میں ملوث ہے اس حملے میں سب انسپکٹراوردو کانسٹیبل شہید ہوگئے تھے جبکہ متعددپولیس اہلکارزخمی ہوئے تھے ملزم سے ابھی پوچھ گچھ جاری ہے لہٰذااس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے فاضل بنچ نے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے دو روزہ ریمانڈ پرمحکمہ انسداددہشت گردی کے حوالے کردیا ۔