پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

October 25, 2016

سکھر (بیورو رپورٹ) شکارپور روڈ کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا، جہاں شادی شدہ جوڑے اعجاز احمد شر اور مسمات شکیلا نے صحافیوں کو بتایاکہ ان دونوں نے دو سال قبل اپنی مرضی سے سکھر کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد سے ہمیں پریشان کیا جارہا ہے۔ اعجاز احمد شر نے بتایا کہ میری اہلیہ کے گھر والے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پولیس بھی ہمیں پریشان کررہی ہے۔ انہوں نے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔