محمد عامر کو نوٹس یا وارننگ نہیں دی گئی، پی سی بی

December 01, 2016

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نےمحمد عامرکونہ ہی کوئی نوٹس دیا ہے اور نہ ہی نیو زی لینڈ میں ٹیم میٹنگ کے دوران کوئی وارننگ دی گئی ہے۔

اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ محمد عامر نے نیوزی لینڈ میں اپنی بولنگ پرڈراپ ہونےوالے کیچزپر میڈیا میں سوال اٹھایا تھا جس پر ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو مستقبل میں محتاط رہنےکی ہدایت تھی۔