بوہری بازار ،گلشن میں رینجرز و پولیس کا آپریشن، 4 ملزمان گرفتار

December 03, 2016

رینجرز اور پولیس نے بوہری بازار اور گلشن اقبال میں مختلف کاروائیاں کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

صدر بوہری بازار میں رینجرزکی جانب سے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران مخصوص رہائشی عمارتوں میں سرچنگ کے بعد 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

حراست میں لے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر متقل کر دیا گیا ہے۔ 30 سے زائد رینجرز اہلکاروں نے ٹارگٹڈ آپریشن میں حصہ لیا۔

گلشن اقبال بلاک 10اے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتارکر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی اور شیر علی شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمدکی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے موٹرسائیکل ڈیفنس تھانے کی حدود سے چھینی تھی۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون 14نمبرمیں گولی لگنےسےایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔