جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا فوری نو ٹس لیا جائے ،وحید خان

December 04, 2016

تراڑکھل (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) جنڈالی کے صدر سردار محمد وحید خان نے کہا کہ محکمہ جنگلا ت کے فیلڈ سٹا ف کی عدم توجہی کی وجہ سے جنگل جنڈالی میں لکڑی کا نا جا ئز کٹا ئو اور سمگلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے اور لینڈ مافیا آئے روز جنگل میں مداخلت کر کے قبضہ کر رہا ہے ۔ کو ئی پو چھنے والا نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر جنگلا ت سردا میر اکبر خان ،ناظم اعلی جنگلا ت سردار شفقت عزیز جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا فوری نو ٹس لیں ۔ اور قومی دولت کو تبا ہ ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیا حت کے اعتبا ر سے یہ اہم مقاما ت ہیں ۔ جن کا نا جائز کٹا ئو اور سمگلنگ کر نے والے قومی و ملکی مجر م ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ سلسلہ بند نہ ہو ا تو عوام علا قہ سخت احتجا ج پر مجبو ر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جہا ں کرپشن کے خاتمے کے لیے بے شما ر اقدامات کر رہی ہے وہاں پر جنگل جیسی قومی دولت پر بھی توجہ دے ۔