جسٹس جگدیش کیہر بھارت کے پہلے سکھ چیف جسٹس ہوں گے

December 07, 2016

بھارت کے نئے چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر ملک کے پہلے سکھ چیف جسٹس ہوں گے۔ وہ 4جنوری 2017کو صدر پرناب مکھرجی سے اپنا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ بھارت کے 44 ویں چیف جسٹس ہوں گے، وہ 27 اگست تک اس منصب پر فائز رہیں گے۔جسٹس کیہر کا نام بھارت کے موجودہ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے حکومت کو بھیجا تھا۔