بنگلہ دیش :مذہبی رہنما کی سزائے موت برقرار

December 07, 2016

بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایک شدت پسند مذہبی رہنما اور اس کے دو ساتھیوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

ان تینوں افراد کو یہ سزا 2004ء میں ایک برطانوی سفارت کار پر قاتلانہ حملے کے جرم میں سنائی گئی تھی۔ حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے آج حرکت الجہاد الاسلامی نامی کالعدم تنظیم کے سربراہ مفتی عبدالحنان اور اس تنظیم کے دو دیگر کارکنوں کی طرف سے سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے یہ سزا برقرار رکھنے کا حکم سنایا۔