وائس چانسلر کو نقل مافیا کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں،اے پی ایم ایس او

January 07, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی اور مرکزی کابینہ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر سلمان ڈی محمد کو نقل مافیا کی جانب سے موصول ہونے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس سال بھی نقل مافیا وفاقی اردو یونیورسٹی میں سرگرم پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں موجودہ وائس چانسلر کو نقل مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر اے پی ایم ایس او شدید احتجاج کرتی ہے ۔