شیطان کی شلجم سے پٹائی،اسپین میں انوکھاسالانہ میلہ

January 20, 2017

اسپین میں روایتی میلے کاآغاز ہوگیا ہے۔اس انوکھےسالانہ میلے میںلوگ شیطان کی 15 ہزار شلجموں سے پٹائی کرتے ہیں۔

میلے میں ایک شخص شیطان کا لبادہ اوڑھے اور مخصوص شیطانی ماسک لگائے قصبے میں نکل آتا ہے جہاں لوگ اُسے خوب پیٹتے ہیں ۔

وہ شیطان ایک گلی سے نکلتا دوسری گلی میں جاگھستا ہے، پھر قصبے کی مرکزی شاہراہوں پر آکر ڈھول بجاتے اس شیطان کو دیکھتے ہی لوگ اس پر شلجم سے یلغار کردیتے ہیں ۔

دو روزہ فیسٹیول میں ہر سال ہزاروں افراد شرکت کرکے شیطان کا لبادہ اوڑھے شخص پر شلجم کی برسات کرکے روایت کو تازہ کرتے ہیں۔