مارگلہ کی پہاڑیوں میں دو ہزار سال پرانی تہذیب کا سراغ

January 10, 2016

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد سے مغرب کی جانب مارگلہ کی پہاڑیوں میں ماہرین آثارقدیمہ نے 3ہزار فٹ کی بلندی پر دوہزار سال پرانی تہذیب کا سراغ لگالیا ہے جس سے اس علاقہ میں سیاحت کے فروغ کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ آثار دوہزار سال قبل کی کشان تہذیب کے ہیں جہاں ایک میدان میں اس دور کی خستہ حال تاریخی عمارت اور یادگار کے آثار اب بھی موجود ہیں۔