ملک کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو آگاہی دینا ہوگی:مقررین

February 22, 2017

ملتان ( لیڈی رپورٹر) سماجی رہنماعامر شہزاد صدیقی نے شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی زیر نگرانی انسداد منشیات یوتھ و طلباء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کو تربیتی مراحل سے گزار کرمنشیات کی عفریت سے بچایا جاسکتا ہے ، سیمینار کے مہمان خصوصی شاہد محمود انصاری ، عنایت علی قریشی ، عابدہ حسین بخاری ، صائمہ عامر خان ، محمد عمران اعظمی ، فاروق لنگاہ اور خالد چٹھہ تھے ، پروفیسر عنایت علی قریشی ، شاہد محمود انصاری اور عابدہ حسین بخاری نے کہاکہ پاکستان کے منشیات سے پاک کرنے کیلئے نوجوانوں ، طلباء سمیت معاشرے کو ہر فرد کو آگاہی دینا ہوگی ۔، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں اور بچوں کو منشیات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہی بھی دلائی ۔