محمد عرفان کل چارج شیٹ کا جواب داخل کرائیں گے

March 27, 2017

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل فاسٹ بولر محمد عرفان کل چارج شیٹ کا جواب داخل کرائیں گے،ان پر پاکستان کرکٹ بورڈاینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ معاملے پر فاسٹ بولر نے اگر خود پر عائد الزامات کو تسلیم کرلیا تو ان کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے میںخلاف ورزی کی سزا کم سے کم 6ماہ ہے جبکہ تاحیات پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔

محمد عرفان کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نےبکیوں سے رابطہ چھپانے کے اعتراف کے بعد14مارچ کو معطل کردیا تھا۔