دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو 133رنز کا ہدف

March 30, 2017

کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 133رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 132رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے سب سے زیادہ 28رنز اسکور کیے، جبکہ بابر اعظم 27 اور وہاب ریاض 24رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نارائن اور بریتھ ویٹ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سنیل بدری نے 2 اور ولیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔