جاپان میں فرنچ فرائز اور چپس کی قلت کا خدشہ ، ذخیرہ اندوز’ سرگرم ‘

April 17, 2017

جاپانی تاجروں نے ’پوٹیٹو چیس ‘کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے۔ جی ہاں۔۔۔!!

آپ کہیں گے کہ ایسا نہیںہوسکتا لیکن حقیقت یہی ہے کہ وہاں کے ہول سیلرز نے پیٹرول یا کسی اور مہنگی چیز کی ذخیرہ اندوزی کے بجائے آلوکے چپس کی بلیک مارکیٹ کے لئے انہیں خفیہ طریقے سے ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے ۔

بات دراصل یہ ہے کہ جاپان میں ہی نہیں دنیا بھر میں چھوٹے اور بڑے سب فرنچ فرائز اور چیس شوق سے کھاتے ہیں۔

جاپان کی چپس بنانے والی ایک پرائیوٹ کمپنی نےآنے والے وقتوں میں آلو کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے چپس کی قلت کے خدشے کے پیش نظر آلو ’چھپانے ‘ شروع کردیئے ہیں۔

ہول سیلرز نے چپس پر زیادہ منافع کمانے کافیصلہ ہے جبکہ ’چپس لورز‘کی دیوانگی کا عالم یہ ہے کہ انہوں نے چپس کو مہنگے داموں آن لائن فروخت کرنے شروع کردیا ہے۔

خاص طور پر سب سے زیادہ فروش ہونے والا اور مقبول برانڈ’پزاپٹاٹو‘ جن کے 20 پیکٹس کی قیمت ایک لاکھ بیس ہزار ین ہے ۔ یعنی گیارہ سو ڈالر ۔