ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرف سے ٹرمپ کی پابندیوں کے خلاف اپیل

April 21, 2017

گوگل، مائیکرو سافٹ، فیس بک اور ایمازون سمیت ٹیکنالوجی کے شعبے کی درجنوں امریکی کمپنیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ تازہ سفری پابندیوں کے خلاف قانونی جنگ کا حصہ بن گئی ہیں۔

میری لینڈ کی ایک اپیل کورٹ میں امریکا کی ایک سو ساٹھ سے زائد کمپنیوں کی طرف سے ایک ’فرینڈ آف دی کورٹ‘ نامی خط لکھا گیا ہے، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس صدارتی حکم نامے کے تحت چھ مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخل ہونے پر نوّے دن کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔