مزار شریف حملہ:افغان وزیردفاع،آرمی چیف مستعفی

April 24, 2017

افغانستان کے علاقے مزار شریف میں افغان فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملے کے بعد آرمی چیف اور وزیردفاع مستعفی ہوگئے۔

افغان صدرنے وزیر دفاع عبداللہ حبیبی اور آرمی چیف قدم شاہ شہیم کے استعفے منظور کرلیےاور طارق شاہ بہرامی کو قائم مقام وزیر دفاع جبکہ جنرل شریف یفتل کو چیف آف اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

افغانستان میں جمعے کو مزار شریف کے فوجی کیمپ پر طالبان نے حملہ کیا تھا جس میں 140 سے زائد فوجی مارے گئے تھے۔