اسپین : دہشت گردی کے الزام میں آٹھ مراکشی گرفتار

April 25, 2017

اسپین میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرکے دہشت گردی کے الزام میں آٹھ مراکشی شہریوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ہسپانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ بارسلونا میں شدت پسند تنظیم کے چند ارکان چھپے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کا گزشتہ سال بیلجئیم کے دار الحکومت برسلز حملوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

اس دوران فورسز نے بارہ سے زائد گھروں کی تلاشی لی اور مراکش سے تعلق رکھنے والے آٹھ شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان افراد کی عمریں اکیس سے انتالیس سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔