ماں اور 6 بیٹوں کا کینسر کے مریض بچوں کیلئے بالوں کا تحفہ

April 29, 2017

جذبہ ہو تو ایسا، امریکا میں ایک ماں نے اپنے 6بیٹوں کے ساتھ کینسر کے مریض بچوں کے لیے بالوں کا تحفہ پیش کیا۔

فوبی کینستو اور ان کے چھ کم سن بیٹوں نے فیصلہ کیا کہ ایک ساتھ بال بڑھائیں گے اور پھر یہ بال کینسر کے مریض بچوں کے لیے عطیہ کریں گے،کینستو کا سب سے بڑا بیٹا 10سال کا ہے۔

ماں اور بچوں نے مل کر 17فٹ بال ترشوائے، یہ بال کینسر کے مریض بچوں کے لیے وگ تیار کرنے والی آرگنائزیشن کو عطیہ کیے جائیں گے۔